Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 67 نئے کیسز

کورونا ویکسین کی مزید 16 ہزار 364 خوراکیں دی گئی ہیں۔( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں پیر 22 نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 67 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 41 ہزار 500 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 31 ہزار 122 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 84 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 36 ہزار247 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاک نہیں ہوا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار144 ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 16 ہزار 364 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 17 لاکھ 21 ہزار 731 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: