Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکاکا میں لائسنس یافتہ فارم اور پارک الجوف کی ثقافتی شناخت

یہاں طویل عرصے سے رائج مقامی روایات کو محفوظ رکھا گیا ہے ( فوٹو ایس پی اے)
شمال مغربی سعودی عرب میں واقع تاریخی قصبے سکاکا میں ثقافتی ورثے کا ایک لائسنس یافتہ فارم اور پارک (غریس مبارک)، سیاحت کے ایک اہم انیشیٹیو کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ الجوف ریجن کی ثقافتی شناخت اور علاقے میں زراعت کی یگانگی کی طرف بھرپور توجہ دلا رہے ہیں۔
 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس منصوبے کی شروعات، دیکھ بھال اور نشوونما میں اس کے مالک احمد العرفج کا بڑا ہاتھ ہے جنھوں نے اِسے، مملکت میں بڑھتے ہوئے سیاحت کے شوق سے ہم آہنگ کر دیا ہے۔
اس جگہ پر طویل عرصے سے رائج مقامی روایات کو محفوظ رکھا گیا ہے لیکن اِسے ایک جدید عملی تجربے پر مبنی مقام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
احمد العرفج کی زیرِ ملکیت یہ سیاحتی مقام، مملکت کے اندر رہنے والوں اور بین الاقوامی وفود کے استقبال کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے، انھیں جامع پروگرام، سرگرمیاں اور ایسے تعلیمی تجربات پیش کرتا ہے جن کا محور الجوف کی روایات اور یہاں کے رواج کے ساتھ ساتھ تاریخی زرعی طرزِ زندگی ہے۔

یہ کوششیں، ثقافتی سمجھ بُوجھ کو لوگوں تک پہنچانے اور اِس بات کو یقینی بنانے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں کہ علاقے کی لوک وراثت، افراد کی مجموعی یادداشت میں محفوظ رہے۔
یہ مقامی انیشییٹو کمیونٹی کی جانب سے کی جانے والی اُن وسیع کوششوں کا ایک اظہار ہے جن کا مقصد الجوف کی تاریخ کو جدید انداز میں ایسے پیش کرنا ہے جو تعمیر وترقی کے تمام اہداف سے مطابقت رکھتی ہو اور قومی شناخت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے۔

اِس منصوبے کو سٹریٹیجک قومی فریم ورک کی حمایت حاصل ہے اور یہ سعودی وژن 2030 کے مقاصد سے بھی موافق ہے جن میں سیاحت کے مختلف پہلوؤں کو لوگوں تک پہنچانا، علاقے کی ثقافتی رنگا رنگی کو سراہنا اور اس کے لیے تقریبات منعقد کرنا اور مملکت کی میراث کے اثاثوں کو پائیدار ترقی کی پیش رفت میں تبدیل کرنا شامل ہے۔

 

شیئر: