بحرین کی اپنی سرزمین پر ایرانی ڈرون حملوں کی مذمت
بحرین نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بحرین نے ہفتے کے روز کہا کہ اس کی سرزمین پر ایران کی جانب سے ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے سرکاری خبر ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بحرین نے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔
بحرین نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔
دوسری جانب، ایران نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے خطے میں امریکی افواج سے منسلک اہداف پر حملے کیے ہیں، تاہم اس نے نہ تو ان اہداف کی نشاندہی کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ وہ کہاں واقع تھے۔
