Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں فارمولا ون کار ریس کےلیے دنیا کا سب سے طویل ٹریک تیار

جدہ میں 3 سے 5 دسمبر تک فارمولاون 2021 کا انعقاد ہورہا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب کے شہر جدہ میں فارمولا ون کار ریس کے لیے دنیا کا طویل ترین ٹریک تیار کیا گیا ہے جو کورنیش کے علاقے میں بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ہے۔  
العربیہ اور عکاظ کے مطابق جدہ میں 3 سے 5 دسمبر تک فارمول اون 2021 کا انعقاد ہو رہا ہے۔ سعودی موٹر آرگنائزیشن فارمولا ون کا انتظام کر رہی ہے۔
فارمولا ون کار ریس کے لیے دنیا کا طویل ترین اور تیز رفتار ٹریک قائم کیا گیا ہے۔
ریسنگ ٹریک جدہ شہر کے مرکزی علاقے سے 12 کلو میٹر کے فاصلے پر پرکشش ساحل پر بنایا گیا ہے۔ یہ فارمولا ون ریس کے غیر معمولی ٹریکس میں سے ایک ہو گا۔
جدہ کورنیش  ٹریک 6.175 کلو میٹرطویل ہے اور اس پر 27 موڑ ہیں۔ اسے فارمولا ون ریس کےلیے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں دنیا کا سب سے طویل اور تیزرفتار ریسنگ ٹریک مانا جا رہا ہے۔ اس پر اوسط رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہو گی۔
جدہ کورنیش ٹریک 280 میٹر طویل عمارت پر بھی مشتمل ہوگا۔ یہ چار منزلہ عمارت زیر تعمیر ہے۔ بین الاقوامی اعلیٰ اور منفرد خصوصیات کی حامل ہوگی۔ اس کا رخ سمندر کی طرف ہے اور یہاں سے فارمولا ون کی ریس جدہ شہر اور سمندر تینوں مناظر بیک وقت دیکھے جا سکیں گے۔ 
کورنیش ٹریک کے سرکٹ پر 180 ڈگری کے زاویے سے موڑ کاٹے جا سکیں گے۔ ٹریک کا تیز رفتارعلاقہ 23 ویں موڑ سے نکلنے کے بعد شروع ہو گا۔
توقع کی جا رہی ہے کہ یہاں گاڑیوں کی فی گھنٹہ رفتار 322 کلو میٹر ہو گی۔ آخری 27 ویں موڑ تک یہی رفتار ہوگی۔ ٹریک کے 27 کونوں پر فلڈ لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔
دنیا کا طویل ترین ٹریک 30 ملکوں کے تین ہزار ٹھیکیداروں اور50 کمپنیوں نے تیار کیا ہے۔
فارمولا ون موٹر سپورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹریک پر ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کے مواقع ہوں گے، اس کے علاوہ گاڑیاں برابر بھی تیز رفتاری سے دوڑ سکیں گی۔

شیئر: