Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمولا ون ریسنگ، گرڈ گرلز کی خدمات سے گریز

  لندن:فارمولا ون کے ورلڈ چیمپیئن شپ سیزن 2018 میں گرڈ گرلز کی خدمات سے استفادہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر کمرشل آپریشنز شان بریچز نے بتایا کہ موٹر ریسنگ کے کھیل کو اپنے وژن کے تحت مزید بہتر بنانے کیلئے تبدیلی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ نئے سیزن کا آغاز25مار چ سے ہوگا۔ برٹش سرکٹ سلور اسٹون کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹوارٹ پرنگل کا کہنا تھا کہ وہ کھیل میں خواتین کے عدم داخلے سے متعلق فارمولا ون انتظامیہ کے فیصلے کی مکمل حمایت کریں گے کیونکہ یہ ایک فضول مشق ہے ۔ 

شیئر: