Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے حملے، حوثیوں کے بلیسٹک میزائل ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا

فضائی حملوں میں دو فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے یمن کے دارالحکومت پر فضائی حملے کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق اتحاد کی جانب سے صنعا میں عام لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ شہر کے قریبی علاقے دھابان میں جانے یا جمع ہونے سے گریز کریں۔
اتحاد کے مطابق ’فضائی حملوں میں بلیسٹک میزائلز کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا۔‘
عرب اتحاد کی جانب سے ایران کی حمایت یافتہ حوثی تنظیم پر الزام لگایا گیا ہے کہ 'اس کی جانب سے ایسے مقامات کے لیے یمن کے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں۔‘
اس علاقے کے رہائشیوں نے روئٹرز کو بتایا کہ فضائی حملوں میں دو فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
پیر کو عرب اتحاد کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ حوثیوں نے صنعا ایئرپورٹ کو فوجی بیس میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں تجربات کیے جا رہے ہیں اور بارڈر کے اطراف کو حملوں کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے تقریباً روزانہ ہی ڈرونز کے ذریعے حملے کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جن کو زیادہ تر آسانی کے ساتھ ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی مملکت کے ایئر ڈیفنسز راستے میں نشانہ بنا دیتے ہیں۔
حوثیوں کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کو مملکت نے جنگی جرم قرار دیا ہے۔
عرب اتحاد یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو سپورٹ کرتا رہا ہے جس نے 2014 میں دارالحکومت صنعا پر حوثیوں کے قبضے کے بعد پورے ملک کا کنٹرول سنبھالا تھا۔

شیئر: