Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں ’ایرانی دہشت گرد گروپوں سے منسلک‘ مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

گزشتہ برس بحرین نے کہا تھا کہ اس نے ایک ’دہشت گردانہ حملے‘ کو ناکام بنا دیا ہے جسے ایران کے اسلامی انقلابی پاسدارانِ انقلاب کی حمایت حاصل تھی۔ (فوٹو: بی این اے)
بحرین کی سکیورٹی فورسز نے متعدد مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار اور ایران سے آنے والے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کو ضبط کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز  کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے پیر کو اپنے سرکاری ٹوئٹر پر اس بارے میں آگاہ کیا۔
وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے افراد کو گرفتار کیا گیا یا نہ ہی ان کی قومیتیں بتائی گئیں۔
وزارت داخلہ نے انہیں ’ایران میں دہشت گرد گروپوں سے منسلک‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ ’سلامتی اور شہری امن کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی سازش کر رہے تھے۔‘
بحرین، جو کہ امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے اور دیگر بین الاقوامی بحری کارروائیوں کا میزبان ہے، اکثر شیعہ مسلمان ملک ایران پر الزام لگاتا ہے کہ وہ شیعہ اکثریتی ملک جہاں سنی حکومت قائم ہے، کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایران نے ایسے الزامات کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بحرین نے کہا تھا کہ اس نے ایک ’دہشت گردانہ حملے‘ کو ناکام بنا دیا ہے جسے ایران کے اسلامی انقلابی پاسدارانِ انقلاب کی حمایت حاصل تھی۔

 

شیئر: