Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر اور سعودی عرب میں عدالتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر انصاف نے قاہرہ میں مصری ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے جو اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ بھی ہیں قاہرہ میں مصر کے وزیر انصاف عمرمروان سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں عدالتی تعاون کے ریاض معاہدے کے تحت مصر اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر ولید الصمعانی نے کہا کہ ’مصر اور مملکت کے تاریخی تعلقات بڑے گہرے ہیں۔ اس کا عکس دونوں برادر ملکوں کے درمیان عدالتی تعاون میں معاہدے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔‘

دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دے رہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

سعودی وزیر انصاف نے گزشتہ دنوں مملکت کے عدالتی اداروں میں رونما ہونے والی مثبت تبدیلیوں کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ یہ سب کچھ سعودی قیادت کی قائدانہ فراست کا نتیجہ ہے۔
مصری وزیر انصاف نے کہا کہ’ دونوں ملکوں کے درمیان نئے عدالتی تعلقات بے حد اہمیت رکھتے ہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دے رہے ہیں‘۔
دونوں ملکوں کے وزرائے انصاف نے ملاقات میں مصر اور مملکت کے درمیان عدالتی امور اور تبدیلیوں کا جائزہ لیا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: