Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بولیوارڈ ریاض سٹی سیاحوں اور وزیٹرز کی دلچسپی کا مرکز

ریاض سیزن 2021 کے لیے بہت بڑا علاقہ مختص کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں ریاض سیزن 2021 کے تحت (بولیوارڈ ریاض سٹی) اندرون و بیرون ملک کے سیاحوں اور شائقین کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
 تفریحی پروگرام دیکھنے کےلیے وزیٹرز ریاض کا رخ کرنے لگے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق بولیوارڈ ریاض سعودی عرب کی مشہور اور مقبول ترین سیاحتی سرگرمیوں اور پرگراموں میں سے ایک ہے۔

بولیوارڈ ریاض میں موسیقی کی تقریبات اور کنسرٹ بھی ہو رہے ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)

ریاض سیزن 2021 کے لیے بہت بڑا علاقہ اس کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ یہاں 9 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر نو زون قائم کیے گئے ہیں جہاں دو سو ریستوران، قہوہ خانے اور تجارتی مراکز کھولے گئے ہیں۔ تین کلو میٹر طویل واکنگ ٹریک اور نو انٹرنیشنل سٹوڈیو، چار عرب اور غیر ملکی تھیٹر، بچوں کے لیے پانچ سو سے زیادہ ای گیمز پر مشتمل تفریحی زون بنائے گئے ہیں۔  
12 برس سے کم عمر کے بچوں کے داخلے پر کوئی ٹکٹ نہیں ہے۔ بولیوارڈ ریاض میں تجارتی بازار بھی لگے ہیں۔ ریستورانوں، قہوہ خانوں اور سبزہ زاروں نیز آبشاروں کے درمیان گھومنے پھرنے کا لطف ہی الگ ہے۔ یہاں 35 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں مصنوعی جھیل بھی بنی ہوئی ہے۔  
بولیوارڈ ریاض میں بین الاقوامی موسیقی کی تقریبات اور کنسرٹ بھی ہو رہے ہیں۔ پچیس ہزار شائقین بہ یک وقت یہاں آ سکتے ہیں جبکہ عرب زون میں 6 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ 

بولیوارڈ ریاض میں متعدد مقابلے اور گیمز ہو رہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

یہاں فوڈ ٹرک زون بھی ہے۔ 70 سے زیادہ دکانیں قدرتی مناظر کے درمیان خوبصورت انداز میں سجائی گئی ہیں۔  
بولیوارڈ ریاض میں متعدد مقابلے اور گیمز ہو رہے ہیں۔ آتش بازی کے مناظر بھی دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ عرب تھیٹر اور غیر ملکی فلموں کے شو بھی ہو رہے ہیں۔ ریاض سیزن میں 75 سو سے زیادہ دیگر پروگرام ہو رہے ہیں۔ 

شیئر: