Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے پاکستان، اردن اور یمن میں امدادی کام جاری

یمن میں 3.9 بلین ڈالر سے 629 منصوبے مکمل کیے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے دنیا کے 76 ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے ایک ہفتے میں 22 ٹرکوں کے ذریعے یمن کے عدن،مارب،الجوف، المحرہ اور حضر موت گورنریٹس خوراک اور امدادی سامان پہنچا کر لوگوں کی مدد کی ہے۔
امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، ایک ہزار750 شیلٹر بیگز اور کھجور کے کارٹن شامل ہیں۔ یہ امداد یمن کے عوام کے لیے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی طرف سے فراہم کی جانے والی ہیومینیٹیرین کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔
دریں اثنا کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے موبائل میڈیکل نیوٹریشن کلینکس نے الحدیدہ گورنریٹ میں چار ہزار 435 مریضوں کے علاج کی خدمات فراہم کیں۔
ان کلینکس میں ایپیڈیمولوجی کلینک،ایمرجنسی کلینک،انٹرنل میڈیسن کلینک،بچوں کا کلینک، تولیدی صحت کا کلینک،نیوٹریشن تھراپی کلینک،امیونائزیشن کلینک، آگاہی اور تعلیم کا کلینک اور سرجری اور سرجیکل ڈریسنگ کا شعبہ شامل ہے۔
لیبارٹری ڈیپارٹمنٹ نے بھی دو ہزار 783 مریضوں کا علاج کیا جبکہ دو ہزار 952  مریضوں کو دوائیں فراہم کی گئی ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر یمن کےعدن،لحج، تعز،حدیدہ، حضرموت،حجہ اورمارب گورنریٹس میں پانچ سال سے کم عمر بچوں،حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے نیوٹریشن منصوبے کی بھی سپورٹ کر رہا ہے۔
تھیراپیوٹنگ فیڈنگ، ہیلتھ کیئر اور مشاورت فراہم کرنے والے پروجیکٹ نے ایک ہفتے میں 29 ہزار 976 لوگوں کی مدد کی ہے۔

کنگ سلمان ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔(فوٹو ایس پی اے)

 الحدیدہ گورنریٹ میں پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی منصوبوں کو بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
الحدیدہ گورنریٹ میں ایک ہفتے کے دوران تین لاکھ، ایک ہزار لٹر پینے کا پانی اور دو لاکھ، 87 ہزار لیٹر نان پورٹیبل پانی کو ٹینکوں میں پمپ کیا گیا۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن میں 3.9 بلین ڈالر سے زیادہ کی لاگت سے 629 منصوبے مکمل کیے ہیں۔
ان منصوبو ں میں خوراک کی حفاظت، پانی کی صفائی اور حفظان صحت،صحت،تعلیم، ہنگامی امداد اور نیوٹریشن شامل ہیں۔
 اردن میں زاتاری کیمپ میں شامی پناہ گزینوں کو طبی خدمات فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کلینکس میں ایک دن میں 513 مریض آئے۔
یہ انسانی امداد کا ایک چھوٹا حصہ ہے جو سعودی عرب کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں بھی شاہ سلمان مرکز کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔

شیئر: