Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کو روزگار کی فراہمی پر نجی کمپنی اور ادارے کےلیے سزا کیا ہے؟

نجی ادارے کو پانچ برس تک افرادی قوت کی درآمد سے محروم کیا جائے گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)  
سعودی  محکمہ پاپسورٹ نے انتباہ کیا ہے کہ جو بھی ادارہ قانون مخالف تارکین وطن کو روزگار فراہم کرے گا، انہیں کاروبار کا موقع مہیا کرے گا یا کسی اور کے آجروں کو اپنے یہاں ملازم رکھے گا اسے ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ اس غیر قانونی عمل پر نجی ادارے کو پانچ برس تک افرادی قوت کی درآمد سے محروم کر دیا جائے گا۔  
ذرائع ابلاغ میں اس کی تشہیر خود اس کے خرچ پر کی جائے گی جبکہ ادارے کے منیجر کو ایک برس قید کی سزا بھی ہوگی۔
بیان کے مطابق غیر ملکی کو مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔ جتنے زیادہ غیر قانونی تارکین کو روزگار فراہم کیا جائے گا جرمانے اسی تناسب سے ہوں گے۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اگر اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی کی نظر میں آئیں تو اس کی اطلاع کی جائے۔
 

شیئر: