Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قائداعظم کی قیادت نے پاکستان کا قیام ممکن بنایا

 
یوم پاکستان میاں سیف اللہ کی زیر صدارت جازان کرکٹ گراﺅنڈ میں تقریب ، زاہد محمود مہر مہمان خصوصی تھے،کیک بھی کاٹا گیا
جی ایس ایوب 
یوم پاکستان کے موقع پر تقریب زیر صدارت میاں سیف اللہ جازان کرکٹ گراﺅنڈ میں ہوئی مہمان خصوصی جازان کی معروف سماجی شخصیت زاہد محمود مہر تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حاضرین نے قومی ترانے میں حصہ لیا۔ مہمان خصوصی زاہد محمود مہر نے اس موقع پریوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کا دن برصغیر میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس تاریخی دن سے قیام پاکستان کے حصول کیلئے جدوجہد کا آغاز ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے صرف 7سال کی جدوجہد کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کو قائداعظم کی انتھک محنت سے پاکستان کے قیام کو ممکن بنایا۔ علامہ اقبال کے خواب کو قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے شرمندہ تعبیر کیا۔ انہوں نے اپنی صحت کی پروا کئے بغیر دن رات کام کیا ۔ ان کے ساتھیوں نے قائداعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انکا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شہداءکو خراج عقیدت پیش کرونگا جن کے لہو سے وطن عزیز روشن ہے۔ سلام پیش کرتا ہوں ان ماﺅں بہنوں ، بیٹوں کو جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے۔ پاکستان کی محبت میں اپنے گھر بار جائدادیں قربان کردیں۔آج پاکستان ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ دیکھ کر ہر پاکستانی کا دل خوش ہوا۔ دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کیا جارہا ہے۔ ملک کو دشمنوں سے پاک کریں گے۔ پاک افواج کوکہ ملک کی داخلی و خارجی سرحدو ںکی نگہبانی کررہی ہے۔ پاکستان کی تعمیر وترقی میں ا ہم کردار اداکررہی ہے۔ پوری قوم فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز میں امن و امان و استحکام قائم رکھے۔
تقریب کے صدر میاں سیف اللہ نے جازان پریمیئر کرکٹ لیگ اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکے جذبہ¿ حب الوطنی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پاکستانیوں کے دلوں میں وطن سے محبت غیر معمولی ہے۔ وطن سے اس قدر محبت کا جذبہ اللہ تعالیٰ کی دین ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال، قائداعظم اور انکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 
تقریب کے اختتام پر ٹی 20میچ کے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کئے اور یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔ تقریب کے دیگر شرکاءمیں عمران قیصر، لالہ ایوب خاور عباسی، عبدالباسط غوری، ندیم خان، آفتاب بٹ ، حافظ قیوم کلیم، صدر مدثر جٹ، آصف اقبال اور دیگر شامل تھے۔
******

شیئر: