Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی تیز ترین ویکسینیشن مہم، برطانیہ پہلے نمبر پر

کووڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز ایک برس قبل 8 دسمبر 2020 کو برطانیہ سے ہوا (فائل فوٹو: فِلکر)
کووڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی مہم ہے جس کا آغاز ایک برس قبل 8 دسمبر 2020 کو برطانیہ سے ہوا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس وقت تک دنیا کی تقریباً آدھی آبادی کو ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔
تاہم جہاں ایک طرف امیر ممالک اپنے شہریوں کو ویکسین کی تیسری خوراک لگارہے ہیں وہیں غریب ممالک ابھی تک پہلی خوراک کا انتظار کررہے ہیں۔
ویکسینیشن مہم میں یہ واضح عدم مساوات کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے سامنے آنے کے ساتھ زیادہ شدت سے سامنے آئی ہے، جیسا کہ سائیڈ افیکٹس اور لازمی ویکسین کی مخالفت پر تنازعات ہیں۔
یہاں ہم اے ایف پی کے اعدادوشمار کی روشنی میں اس کا جائزہ لیتے ہیں۔
ویکسینیشن مہم میں برطانیہ سب سے آگے
ویکسینیشن مہم میں برطانیہ دیگر ممالک سے برتری حاصل کیے ہوئے ہے، روس اور چین نے پہلے ہی یہ مہم شروع کررکھی ہے جس میں مخصوص شہروں اور علاقوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔
ویکسینیشن مہم کے ابتدائی دنوں میں برطانیہ نے ایسٹرازینیکا ویکسین کا استعمال کیا۔
 دیگر کئی امیر ممالک جیسا کہ امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات نے 14 دسمبر کو یہ مہم شروع کی۔ ان کے بعد سعودی عرب، اسرائیل اور یورپی یونین نے مہینے کے آخر میں اس مہم کا آغاز کیا۔
ان ممالک نے زیادہ تر امریکہ اور جرمنی کی کمپنی فائزر بائیو این ٹیک کے ذریعے اپنے شہریوں کی ویکسینیشن کی۔
ایک برس گزرنے کے بعد دنیا کی 55 فیصد آبادی یعنی 4 ارب 30 کروڑ افراد کو ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لگائی جاچکی ہے۔

سنہ 2019 کے آخر میں چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی اس وقت 20 یا اس سے زائد ویکسینز دستیاب ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

دنیا میں 4 ارب 30 کروڑ افراد کی مکمل ویکسینیشن 
اے ایف پی نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت دنیا کی کم سے کم 44 فیصد آبادی یعنی 4 ارب 30 کروڑ افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے۔ مجموعی طور پر دنیا بھر میں 8 ارب 10 کروڑ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
سنہ 2019 کے آخر میں چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی اس وقت 20 یا اس سے زائد ویکسینز دستیاب ہیں۔
ایسٹرازینیکا کے علاوہ جو ویکسینز سب سے زیادہ استعمال کی جارہی ہیں ان میں امریکہ کی جانسن اینڈ جانسن اور موڈرنا، چین کی سائنوفارم اور سائنوویک، اور روس کی سپوتنک فائیو شامل ہیں۔
امیر ممالک جو کہ ویکسین کے لیے بڑی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں کے ساتھ برابری کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے پلیٹ فارم ’کوویکس‘ نے اب تک 144 ممالک کو 5 کروڑ 91 لاکھ خوراکیں پہنچائی ہیں۔

امیر ممالک اپنے شہریوں کو ویکسین کی تیسری خوراک لگارہے ہیں جبکہ غریب ممالک کو پہلی خوراک کا انتظار ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

واضح رہے کہ کوویکس کی جانب سے ابتدائی طور پر یہ کہا گیا تھا کہ وہ دو ارب خوراکیں عطیہ کرے گا۔
امیر ممالک جو کہ ویکسین کے لیے بڑی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں کے ساتھ برابری کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے پلیٹ فارم ’کوویکس‘ نے اب تک 144 ممالک کو 5 کروڑ 91 لاکھ خوراکیں پہنچائی ہیں۔
واضح رہے کہ کوویکس کی جانب سے ابتدائی طور پر یہ کہا گیا تھا کہ وہ دو ارب خوراکیں عطیہ کرے گا۔

شیئر: