Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

21قیراط سونے کا تیار کردہ جوتا

تورین، اٹلی..... کہتے ہیں کہ حسن اور حسین چیزیں دونوں ہی ہر قیمت پراپنا اظہار چاہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں آئے دن مختلف عام سی چیزیں نت نئے طریقوں سے سامنے آتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیرت کا اظہار بھی کرتے ہیں اوراسے سراہتے بھی ہیں تاہم اس حوالے سے اچھی خاصی رقم صرف ہوتی ہے جسکی ایک مثال مقامی جفت ساز نے پیش کی ہے۔ تورین شہر کے مشہور جفت ساز انتونیو ویٹری نے دنیا کا پہلا ایسا جوتاتیار کرلیاہے جو 24قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے اور اس جوتے کی تیاری پر 21ہزار پونڈ لاگت آئی ہے۔ جوتے میں طلائی بٹن بھی لگے ہوئے ہیں مگرویٹری کا کہنا ہے کہ سونا اس جوتے کا جزو لاینفک ہے۔ انہوں نے ایسے قیمتی اور خوش گمان لوگوں کے کئی جوڑے جوتے تیار کرکے انکی فروخت کا اعلان کیا ہے اور ان میں سے ہر جوڑا اپنی نوعیت ، ڈیزائن کے اعتبار سے مختلف ہے۔ جوتوں کے ڈیزائن تھری ڈی پرنٹرز کی مدد سے تیار کئے گئے ہیں۔ ہر جوڑے میں 230گرام سونا استعمال ہوا ہے۔ ایک اور خصوصیت یہ بتائی جارہی ہے کہ یہ جوتے عام قسم کے نہیں ہیں اگرکوئی انہیں خریدنا چاہے اور اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کا متحمل ہو تو اسے سیاہ چرمی بکس میں بندکرکے بذریعہ ہیلی کاپٹر گاہک تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ ویٹری کو امید ہے کہ خلیجی ریاست کے دولتمند لوگوں کیلئے یہ جوتے از حد پرکشش ہونگے اور وہ اسے بڑے شوق سے خریدنا چاہیں گے۔
 

شیئر: