Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی صدر شوری سے جبوتی کے سپیکر کی ملاقات

دونوں ملک پارلیمانی امور میں یکجہتی کی پالیسی پر گامزن ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں صدر شوری شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل شیخ سے پیر کو ریاض میں جبوتی کے سپیکر محمد علی حمد اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی ہے۔
جبوتی کا وفد صدر شوری کی سرکاری دعوت پر مملکت کے دورے پر ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر صدر شوری نے کہا کہ’ مملکت اور جبوتی  میں مختلف سطحوں پر گہرے برادرانہ تعلقات ہیں‘۔
’دونوں ملک مختلف علاقائی اور بین الاقوامی تنظمیوں میں ایک دوسرے سے  تعاون کر رہے ہیں اور پارلیمانی امور میں یکجہتی کی پالیسی پر گامزن ہیں‘۔ 

جبوتی کا وفد  سرکاری دعوت پر مملکت کے دورے پر ہے(فوٹو ایس پی اے)

صدر شوری نے اس موقع پر جبوتی کے سپیکر اور ارکان پارلیمنٹ کو سعودی وژن کے تناظر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا اور بتایا کہ’ مملکت میں ترقیاتی منصوبے نافذ ہو رہے ہیں اور مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں‘۔
انہوں نےکہا کہ شوری معاہدوں اور قانونی سازی کے عمل میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ یہ بھی بتایا کہ شوری مملکت میں قانون سازی کے حوالے سے اپنا کردار کس طرح ادا کرتی ہے۔
انہوں نے جبوتی کے سپیکر کے ساتھ مداکرات کیے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ خصوصا شوری اور پارلیمنٹ کے تعلقات کو آگے لے جانے کی خواہش ظاہر کی۔
جبوتی کے سپیکر نے کہا کہ مملکت اور جبوتی کی قیادت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہشمند ہے۔ 

شیئر: