نئی دہلی... ہندوستانی حکومت نے کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی اجازت کے حوالے سے خط کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے تاہم وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج نے کہا ہے کہ ابھی کرکٹ تعلقات کی بحالی کا وقت نہیں آیا۔ یاد رہے کہ ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ہندوستانی بورڈ نے پاکستان سے سیریز کیلئے اجازت کی غرض سے حکومت کو خط لکھا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں اگر ایسی کوئی سفارش آئی تو اس پر غور کیا جائے گا لیکن میرے خیال میں ابھی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے حالات سازگار نہیں اور کسی غیر جانبدار مقام پر بھی سیریز کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔