Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ کے سیکرٹری جنرل کی افغان نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات

ملاقاتوں میں اسلامی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ رابطہ)
رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کابل کے سرکاری دورے کے دوران افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی  اور وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی ہے۔
 بیان کے مطابق افغان نائب وزیراعظم نے رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں سینیئر افغان سکالرز بھی موجود تھے۔
اس دوران ایک بامعنی اور جامع مکالمے کے دوران رابطہ عالم اسلامی کے اہم کردار اور اس پر بھرپور اعتماد کو اجاگر کیا گیا۔
افغان وزیر داخلہ سے ملاقات میں دہشت گرد تنظیموں سے نمنٹنے کے لیے افغان حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے اسلامی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور اس سنگین خطرے کو اجاگر کیا جو تنازعات اور تقسیم کے باعث مسلم یکجہتی اور اسلام کی ساکھ کو لاحق ہے۔
اس سے قبل رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی سے ملاقات کی تھی۔

حکومتی رہنماوں اور مذہبی سکالرز سے ملاقاتیں کی ہیں۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ رابطہ)

یاد رہے شیخ ڈاکٹر محمد العیسی منگل کو ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچے۔ حکومتی رہنماوں اور مذہبی سکالرز سے ملاقاتیں کی ہیں۔
 افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات میں اسلام کے حقیقی پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی مشترکہ ذمہ داری سمیت اسلامی یکجہتی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلاموفوبیا جیسے نظریات کو ہوا دینے سے روکنے کی ضرورت پربھی زور دیا گیا۔
شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے دہشت گرد تنظیموں سے نمنٹے اور انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے افغان حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔

 

شیئر: