Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اعلیٰ کی پیشکش پرحیرت زدہ تھا، آدتیہ ناتھ

لکھنؤ۔۔۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کابینہ کی حلف برداری سے صرف ایک دن پہلے جب مجھے وزیر اعلیٰ بننے کی پیشکش کی گئی تو حیرت زدہ رہ گیا۔بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے مجھے حکم دیا کہ فوری طور پر یوپی پہنچو ، تب مجھے انکشاف ہوا کہ مجھے یوپی کا وزیر اعلیٰ بنایا جارہا ہے۔ میں بڑا پریشان تھا کہ میرے پاس صرف ایک جوڑا کپڑا تھا، پیشکش مسترد کرتا تو یہ سمجھا جاتا کہ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہا ہوں پھر مجھے رضامندی ظاہر کرتے ہی بنی۔ میں یوپی کو اچھی طرح جانتا ہوں اور یوپی سے پارلیمنٹ تک کی سڑکوں کا سفر کرتا رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یوپی کو کئی ’’امراض ‘‘لاحق ہیں۔وزیر اعظم مودی نے جو راہ دکھائی ہے یوپی اس پر چلتا رہے گا۔

شیئر: