چین کے خلائی سٹیشن پر پاکستانی خلاباز کے لیے 100 سے زائد اقسام کے حلال کھانوں کا خصوصی مینیو تیار کیا گیا ہے، جس میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، مکھن چکن اور مصالحے دار چنے شامل ہیں، جبکہ اس منفرد انتظام پر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
چین کے سرکاری میڈیا ادارے ’سی جی ٹی این‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ چینی خلائی سٹیشن پر چھ افراد کے لیے خصوصی عشائیے کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں پاکستانی خلاباز کے لیے حلال کھانوں کی 100 سے زیادہ اقسام رکھی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ذیشان علی چین کے خلائی سٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلابازNode ID: 910731
مینو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ اور مصالحے دار چنے جیسے کھانے شامل ہیں، جبکہ بٹر چکن کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خلائی سٹیشن پر پاکستانی خلاباز کے لیے ’بلیک ٹی‘ بھی دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی نے 25 نومبر کو چین کے خلائی مشن شین ژو-24 کے ذریعے خلا کا سفر کیا اور تیان گونگ خلائی سٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلاباز بن گئے۔
Butter chicken in space? Yes, it's on the menu. #China's space station is hosting a dinner for six, with a specially curated halal food selection of over 100 varieties for its Pakistani astronaut, including beef nihari, lamb korma and curried chickpeas. https://t.co/hAQhojr4qG
— CGTN (@CGTNOfficial) November 25, 2026
پاکستانی خلاباز کے لیے دیسی کھانوں کا خصوصی انتظام سامنے آنے کے بعد ایکس صارفین نے خوشی اور دلچسپی کا اظہار کیا۔
کئی صارفین نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے پاکستانی خلاباز کی ثقافت، مذہب اور کھانے پینے کی روایات کا خیال رکھا ہے۔
ایکس پرعلی شہباز چوہدری نے لکھا ’پوری قوم چین کی شکر گزار ہے کہ اس نے پاکستان کی ثقافت، روایات اور اقدار کا احترام کیا۔‘

فاروق سیف اس اقدام پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’پاکستانی خلاباز کی ثقافت اور مذہب کا احترام کرنے پر چین کا شکریہ۔‘

ایک صارفہ اسما نے نہاری کو مینیو میں شامل رکھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’ہمارے خلاباز کے لیے کھانوں کی فہرست میں نہاری شامل رکھنے پر شکریہ۔‘

پاکستانی کھانوں کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ’جولسو پاکستان‘ نے لکھا ’یہ بہت زبردست ہے، لیکن وہ بیف بریانی کے بغیر کیسے گزارا کرے گا؟‘

اسی طرح ایلکس ہینک نے چین کے اس اقدام کو مہمان نوازی کی شاندار مثال قرار دیتے ہوئے کہا ’چین کی جانب سے مہمان نوازی کا یہ ایک شاندار مظاہرہ ہے۔ یہ مشن خلائی تعاون کے ایک نئے دور کے دروازے کھولے گا۔‘

سامی ہارون نے لکھا ’چینی عوام کے دل کی وسعت اور احترام کا جذبہ بے مثال ہے۔ ہم پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ چین جیسا آہنی دوست ہمارے ساتھ ہے۔‘

احسن گورایا نے لکھا ’خلا میں نہاری! پاکستانی خلاباز کے لیے چین کا حلال کھانوں کا خصوصی انتظام ثقافتی احترام کی خوبصورت مثال ہے۔‘
Nihari in outer space! CGTN reports China has prepared 100+ halal food varieties for its Pakistani astronaut. A beautiful gesture of cultural respect. #pakistan #china #halalfood #spacestation #chinapakistanfriendship https://t.co/zTnZVV0sSP
— Ahsan Goraya (@ahsangoraya15) November 26, 2026
دوسری جانب چین کے صحافی ’شین شی وے‘ نے خلائی سٹیشن پر دستیاب کالی چائے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ چین کے خلائی سٹیشن کی کالی چائے بہترین ہے۔ انہوں نے پاکستانی خلاباز کے لیے تیار کردہ 100 سے زائد اقسام کے حلال کھانوں اور نہاری، قورمے اور چنے کا بھی ذکر کیا۔
The black tea on China's space station is fantastic! Enjoy! China's space station offers specially curated halal food selection of over 100 varieties for our#Pakistani astronaut, including beef nihari, lamb korma and curried chickpeas. https://t.co/jMkJGzLlJX
— Shen Shiwei 沈诗伟 (@shen_shiwei) November 26, 2026
دلچسپ بات یہ ہے کہ ذیشان علی نے چین میں تربیت کے دوران چینی کالی چائے اور چاول پسند کیے تھے، جس کے بعد ان کی درخواست پر یہ اشیا بھی خلائی سفر کے لیے فراہم کیے جانے والے کھانوں میں شامل کی گئیں۔
ایک چینی صارف ’لیجنڈری سن یات سین‘ نے اس اقدام کو ثقافتی احترام کی خوبصورت مثال قرار دیتے ہوئے لکھا ’یہ ایک ایسا چھوٹا مگر خوبصورت ثقافتی پہلو ہے جو خلائی خبروں کو زیادہ انسانی اور دلکش بنا دیتا ہے۔‘













