Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدہ کو ہند میں جج بنانے سے انکار کیا گیا،ہیلی

واشنگٹن۔۔۔۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ میری والدہ کو جوہند میں وکیل تھیں محض خاتون ہونے کی وجہ سے جج مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ایسا کوئی کام نہیں جو خواتین نہیں کرسکتیں۔ایسی جمہوریت جس میں خواتین کی بہتری کیلئے کچھ کیا جائے ہمیشہ فروغ پاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میری والدہ کو جج نہ بنایا گیا اس وقت ہند میں تعلیم کو اتنا فروغ حاصل نہیں تھا۔ میری والدہ نے قانون کے ایک اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔ اب میں سوچتی ہوں کہ جب میں ساؤتھ کیرولینا کی گورنر اور اب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر بنی ہوں تو میری والدہ کو کتنی خوشی ہوئی ہوگی۔ ہیلی کی والدہ اور والدہند سے پہلے کینیڈا اور پھر 1960کے عشرے میں امریکہ ترک وطن کرگئے تھے۔ ہیلی کا کہنا تھا کہ ملکوں کا ہدف یہ ہونا چاہئے کہ خواتین کو مزید طاقتور بنایا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

شیئر: