Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ہوٹلوں کے کرایے بلند ترین سطح پر

فارمولا ون ریس کے دن ہوٹل 89 فیصد بُک تھے (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں فارمولا ون گراں پری کار ریس نے ہوٹلوں کے کرایے ریکارڈ سطح تک بڑھا دیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 4  دسمبر کو ریس شروع ہونے سے ایک روز پہلے جدہ میں ہوٹل کا اوسط کرایہ 1707 سعودی ریال ( 455 امریکی ڈالر) تھا اور گذشتہ ہفتے یہ 612 سعودی ریال تھا، جبکہ ایک کمرے کا ریونیو ’ریو پار‘ 1517 ریال تھا۔
ڈیٹا مہیا کرنے والی کمپنی ایس ٹی آر کے مطابق یہ دونوں چیزیں بلند ترین سطح پر ہیں۔
ریس کے دن ہوٹل 89 فیصد بُک تھے اور گذشتہ ہفتے یہ ہندسہ 59 فیصد تھا۔
ایس ٹی آر کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ایریا ڈائریکٹر فلپ وولر کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں ہونے والی پہلی گراں پری ریس کی وجہ سے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ریس سے ایک رات پہلے ریونیو کا درجہ سعودی عرب میں بلند ترین تھا۔‘

شیئر: