Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی فارمولا ریس میں خاص کیا ہے؟

ریما جفالی بین الاقوامی فارمولا کار ریس میں پہلی سعودی خاتون کی حیثیت سے تاریخ رقم کر رہی ہیں۔فوٹو۔العربیہ
ریاض کے قریب درعیہ کے تاریخی علاقے میں فارمولا ای گراں پری چیمپئن  شپ سیزن 6 کی ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ریس 22 اور 23 نومبر کو ہو گی۔
یہ دنیا کی سب سے بڑی آل الیکٹرک موٹرسپورٹ سیریز ہے جو نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ قابل تجدید طاقت اور برقی گاڑیوں کی ترقی میں بڑے پیمانے پر حصہ لے رہی ہے۔
سعودی خاتون ڈرائیور ریما جفالی درعیہ ای پریکس میں حصہ لے کر بین الاقوامی فارمولا کار ریس میں پہلی سعودی خاتون کی حیثیت سے تاریخ رقم کر رہی ہیں ۔

ریس میں 12 ٹیموں کی 24 کاریں حصہ لیں گی۔ فوٹو۔عرب نیوز

درعیہ ویب سائٹ کے مطابق ای گراں پری 2019 ایف آئی اے، اے بی بی فارمولا ای چیمپیئن شپ کے سیزن 6 کی پہلی ریس ہے جس میں 12 ٹیموں کی 24 کاریں حصہ لیں گی، اس میں مرسڈیز اور پورشے کی پہلی ٹیم ہوگی۔
اس ریس سے لطف اندوز ہونے کے لیے دنیا بھر سے سیاحوں کو دعوت دی گئی ہے جس کے لیے درعیہ سیزن کی ویب سائٹ https://diriyahseason.sa/ پر ای ویزہ کے حصول کے لیے فارم تک خصوصیر رسائی دی گئی ہے۔

فارمولا ای چیمپیئن شپ کی سیزن 6کی پہلی ریس ہے۔فائل فوٹو۔درعیہ فارمولا

سعودی وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکٹرک کاروں کی یہ ریس تاریخی اقدامات کی انوکھی مثال ہے۔ اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای اور سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی اور سعودی عرب موٹر کے مابین 10 سال کے معاہدے کا یہ دوسرا ایونٹ ہے۔
فیڈریشن (ایس اے ایم ایف) اور پروموٹر سی بی ایکس کے ذریعے اس کا دوبارہ انعقاد عمل میں آرہا ہے۔

سعودی عرب کی تاریخ میں یہ دلچسپ اور خوبصورت موقع ہے۔ فوٹو۔عرب نیوز

رواں سال پہلی بار ہوگا جب ڈرائیوروں کو اٹیک موڈ کا استعمال کرتے وقت 10 کلو واٹ اضافی طاقت دستیاب ہوگی، جو 225 کلو واٹ سے بڑھ کر 235 کلو واٹ ہوجائے گی۔ اس ریس کا انعقاد ایک ٹریک پر کیا جا رہا ہے جس کی پیمائش 1.76 میل (2.83 کلومیٹر) ہے۔ اس میں 21 موڑ رکھے گئے ہیں، یہ ایسا ٹریک ہے جسے یونیسکو کے ثقافتی ورثہ کی حیثیت حاصل ہے۔
اس سلسلے میں سیاحوں کے لیے درعیہ کے قریب ضلع طریف میں بین الاقوامی اصولوں کے تحت ایسی جگہ بنائی گئی ہے۔ اس میں ہزاروں درخت مزید لگائے گئے ہیں، پکنک سپاٹ کے علاوہ پیدل راستے اور پگڈنڈیاں بھی بنائی گئی ہیں۔
اس پروگرام کے ذریعے دیگر کھیل، موسیقی، تفریح اور ثقافت کو ایک ساتھ جوڑدیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ دلچسپ اور خوبصورت موقع ہے، یہ ریس ریاض کے مضافات میں یونیسکو کی جانب سے ورثہ کا درجہ دیئے جانے والے مقام پر منعقد ہو رہی ہے۔

شیئر: