Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عراقی وزیراعظم سے رابطہ

ولی عہد نے عراقی وزیر اعظم کو عراق کے قیام کی ایک سو ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد نے عراقی وزیراعظم کو عراق کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ تعلقات کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
خطے کو درپیش تازہ ترین صورت حال اور مشترکہ پالیسیوں کے متعلق بھی غور کیا گیا ہے۔

شیئر: