Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا خلیجی ممالک کا دورہ، پی آئی اے کی مزید پروازیں اور سلمان خان کی ریاض آمد سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے ولی عہد کا خلیجی ممالک کا دورہ، سلمان خان کی ریاض آمد، پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے مزید پروازوں کی اجازت اور ورکرز کی بھرتی اور پروفیشن ٹیسٹ اہم خبریں رہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کویت سے واپسی، خلیجی ممالک کا دورہ مکمل
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک کا سرکاری دورہ مکمل کر کے کویت سے واپس روانہ ہو گئے۔
کویت کے ولی عہد، سپیکر، اعلی حکام اور شاہی خاندان کے افراد نے شہزادہ محمد بن سلمان کو الوداع کیا۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

امیر کویت اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اعلٰی ترین اعزاز

 سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بحرین کا سرکاری دورہ مکمل کرکے جمعے کو منامہ سے خلیجی ممالک کے پانچویں اور آخری  مرحلے میں کویت پہنچ گئے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو خلیجی ممالک کے دورے کا آغاز سلطنت عمان سے کیا تھا۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

خواہش ہے کہ سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کروں: سلمان خان

بالی وڈ سٹار سلمان خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی شوٹنگ کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
وہ ریاض سیزن کے پروگرام میں بالی وڈ سٹارز کے پہلے شو میں شرکت کے لیے ریاض آئے ہوئے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جمعے کو پریس کانفرنس میں سلمان خان نے ریاض سیزن کے پروگرام اور سعودی عرب میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے مزید پروازوں کی اجازت حاصل کرلی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے اضافی پروازوں کی اجازت حاصل کر لی ہے۔
پی آئی اے کی پریس ریلیز کے مطابق اب پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 48 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ اس سے قبل پی آئی اے 33 پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

ورکرز کی بھرتی اور پروفیشن ٹیسٹ، پاکستان اور سعودی عرب میں دو معاہدے

پاکستان اور سعودی عرب نے اتوار کو افرادی قوت کی بھرتی اور پروفیشن ٹیسٹ پروگرام سے متعلق دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے پاکستانی ورکرز کی بھرتی سے متعلق پاکستانی وزارت برائے سمندر پار پاکستانی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

نطاقات کا نیا پروگرام، تین سال میں 3 لاکھ 40 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں ملیں گی
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سعودی عرب میں تمام نجی کمپنیوں و اداروں پر(نطاقات) کا نیا پروگرام نافذ کیا ہے۔
نئے پروگرام کا مقصد لیبر مارکیٹ میں سعودیوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا، ملکی مجموعی پیداوار بڑھانا اور سعودائزیشن کے فیصلوں کو نئی جہت دینا ہے۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

فارمولا ون کی شاندار اختتامی تقریب، انعامات کی تقسیم

جدہ میں منعقد فارمولا ون ریس کی اختتامی تقریب شایان شان طریقے سے منائی گئی جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اختتامی تقریب میں آتش بازی کی گئی جبکہ فضائیہ کے طیاروں نے آسمان پر رنگ بکھیرے ہیں۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنوں کا کن اہم محکموں کے بارے میں جاننا ضروری ہے؟
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں لوگ ہر سال روزگار کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں جن کے لیے غیر ملکی کارکنوں کے امور سے متعلق اہم محکمے اور ان کی تفصیلات کے بارے میں جاننا ضروری ہوتا ہے۔ یہ کون سے محکمے ہیں اور کیسے کام کرتے ہیں سنیے اس پوڈ کاسٹ میں۔
مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک  کریں
عرب اتحاد کے مارب میں حملے، 190 سے زیادہ حوثی مارے گئے

عرب اتحاد نے کہا ہے کہ’ یمن کے گورنریٹ مارب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف حملوں میں مزید 190حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق  بیان میں کہا گیا کہ ’حملوں میں 20 فوجی گاڑیاں اور ڈرون کنٹرول کرنے کے یونٹس تباہ ہوئے ہیں‘۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: