Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے بڑے ائیرپورٹس پر سیکیورٹی کا نیا نظام

نئی دہلی... فضائی مسافروں کے دستی سامان پراسٹمپنگ اور ٹیگنگ ہفتہ سے ختم کر دی جائیگی۔ مرکزی حکومت نے پہلے مرحلے میں نیا سیکیورٹی نظام نافذ کرنے کیلئے 7بڑے ایئرپورٹس کو منتخب کیا ہے۔ یکم اپریل سے نئی دہلی، ممبئی، بنگلور، حیدرآباد،کولکتہ، کوچین اور احمد آباد کے ائیرپورٹس پر مسافروں کے دستی سامان پراسٹمپنگ یا ٹیگنگ نہیں کی جائیگی۔ سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے سربراہ اوپی سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹمپنگ اور ٹیگنگ کی جگہ ایک دوسرا نظام نافذ کیا جا رہا ہے جو مسافروں کےلئے انتہائی دوستانہ ہو گا۔ اس نظام سے مسافروں کو بھی نئے تجربے کا احساس ہو گا نئے نظام سے مسافروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ 

 

شیئر: