Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن کے 5ہزار غیر قانونی تارکین روانگی کیلئے تیار

منیلا۔۔۔فلپائن ذرائع ابلاغ نے توقع ظاہر کی کہ 5ہزار فلپائنی 90روزہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وطن واپس پہنچیں گے۔ سیکریٹری محنت ڈومینا ڈورسائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سفارتخانہ جلد ہی ہیلپ سینٹر قائم کریگا جو 90روزہ مہلت سے استفادے کو یقینی بنائے گا۔ فلپائن کے غیر قانونی تارکین کو مطلوبہ سہولتیں فراہم کریگا۔ وزارت محنت کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جسے سعودی عرب سے غیر قانونی شہریوں کو وطن واپس لانے کی مہم تفویض کی گئی ہے۔ یہ ٹیم فلپائن کے غیر قانونی شہریوں کو مہلت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ضروری سہولتیں مہیا کریگی۔

شیئر: