Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم میں کوہ پیمائی کے مقابلے ہونگے

مملکت میں کوہ پیمائی کا شوق بڑھتا جا رہا ہے(فوٹو،ایس پی اے )
سعودی عرب کے نئے سیاحتی شہر نیوم نے مملکت سمیت دنیا بھر کے 80 سے زیادہ کوہ پیماوں کو پہاڑی چوٹیاں سر کرنے کے مقابلے میں حصہ لینے کےلیے مدعو کیا ہے۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نیوم میں 100 سپورٹس ٹریک بنائے گئے ہیں جہاں کوہِ پیما چوٹیاں سرکرنے میں اپنی قسمت آزمائیں گے ۔ (حسمی ) پہاڑوں کو مہم جوئی کا جدید ترین عالمی مرکز بنایا جا رہا ہے۔  
نیوم میں سپورٹس سیکٹر کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جان پیٹرسن نے بتایا کہ نیوم مختلف شکل و صورت رکھنے والے جغرافیائی ماحول کی وجہ سے مہم جو اور کوہ پیماوں کےلیے پرکشش مقام ہے۔

مقابلوں میں 80 سے زائد کوہ پیما شرکت کریں گے(فوٹو، ایس پی اے)

انہوں نے مزید کہا ہمیں یقین ہے کہ مہم جو یہاں آکر نت نئے تجربات کریں گے۔ یہاں آنے والے کھلاڑی ایک طرف تو پرآسائش سیاحت سے لطف اندوز ہوں گے اور دوسری جانب یہاں وہ اپنی صحت بہتر بنا سکیں گے۔  
جان پیٹر سن نے کہا کہ یہاں کوہ پیمائی کے 100 ٹریک تیار کیے گئے ہیں ۔ یہ کام ہائکنگ کی سعودی آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا جا رہاہے۔  
امریکہ کی ایمیلی ہیرنگٹن نے جو امریکہ میں کوہ پیمائی کے پانچ پانچ بار نیشنل چیمپیئن شپ جیت چکی ہے ۔
گزشتہ تین روز کے دوران متعدد ٹریک سر کر چکی ہے۔ ان کے ہمراہ ہائیکنگ کی سعودی آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یاسمین القحطانی بھی ہے۔ القحطانی کا کہنا ہے کہ مملکت میں کوہ پیمائی کا شوق بڑھتا جا رہا ہےـ

شیئر: