Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جدہ میں حفظان صحت کےحوالے سے مہم ’ جدہ مووز‘

مہم کے تحت چہل قدمی ، نوجوانوں اور بچوں کی دوڑ جیسے پروگرام ہوں گے (فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ کمشنری نے حفظان صحت کےلیے  ’جدہ تتحرک‘ انیشیٹیوکی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ کل سنیچر کو سی فرنٹ ٹریک پر افتتاح ہو گا ۔ رضاکارانہ ٹیموں ، سول سوسائٹی کے اداروں ، مقامی شہریوں ، مقیم غیر ملکیوں اور سیر وسیاحت کےلیے آنے والوں کے تعاون سے متحرک جدہ پروگرام کو کامیاب بنایا جائے گا۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق متحرک جدہ اقدام کا مقصد معاشرے میں جسمانی ورزش کی افادیت کا احساس جگانا ہے۔
معیاری زندگی کےلیے صحت عامہ پر توجہ بڑھائی جا رہی ہے۔ یہ سعودی وژن 2030 کے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ متحرک جدہ اقدام حفظان صحت کونسل ، جدہ کمشنری ، کھیلوں کی وزارت ، جدہ میونسپلٹی سمیت متعدد اداروں کی شراکت سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

جدہ کے کسی بھی مقام پر 10 کلو میٹر تک چہل قدمی کا اہتمام کیا جائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

اس کے تحت ثقافتی ، تفریحاتی ، سیاحتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں تیز ہوں گی ۔ سماجی ثقافت بڑھانے میں معاون مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
 معاشرے کو چہل قدمی کے صحت فوائد سے آگاہ کیا جائے گا ۔ جدہ سی فرنٹ ، اللولو میدان ، الیمامہ ، الحمدانیہ ، النخیل اور الرحاب ٹریکس اس پروگرام کا حصہ بنیں گے۔
متحرک جدہ اقدام کے تحت چہل قدمی پروگرام ، نوجوانوں کی دوڑ اور بچوں کی دوڑ جیسے پروگرام ہوں گے ۔ جدہ کے کسی بھی مقام پر 10 کلو میٹر تک چہل قدمی کا اہتمام کیا جائے گا۔  
یاد رہے کہ جدہ سی فرنٹ ٹریک 4.500 کلو میٹر طویل ہے اس کا رقبہ 730 مربع میٹر ہے ۔ اس پر ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے چلنے کی گنجائش ہے ۔ یہ مختلف سہولیات سے آراستہ ہے۔  

شیئر: