Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’جدہ مووز‘مہم کا آغاز، 3 ہزار سے زائد افراد شریک

مہم کا مقصد صحت مندانہ طرز زندگی کو اپنانا اور اس کی اہمیت کواجاگر کرانا ہے(فوٹو، سبق)
کورنیش کے واکنگ ٹریک سے’جدہ مووز‘ مہم کا آغاز کردیا گیاـ مہم کا مقصد صحت مندانہ طرز زندگی کو اپنانا اور معاشرے کو اس کی اہمیت سے روشناس کرانا ہےـ
سبق ویب نیوز کے مطابق مہم کے آغاز کے موقق پر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد سعودی اور غیر ملکیوں نے شرکت کی ـ
’جدہ مووز‘ مہم کےلیے چیمبر آف کامرس، جدہ کشمنری ، وزارت کھیل ، بلدیہ جدہ کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا جبکہ سماجی و کھیلوں سے متعلق تنظیموں کے ارکان نے بھی شرکت کی اور مہم کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسےانتہائی مثبت سرگرمی قرار دی۔

مہم کا آغاز کورنیش کے واکنگ ٹریک سے کیا گیا(فوٹو، سبق نیوز)

’جدہ مووز‘ مہم کا آغاز بیک وقت کورنیش کے واکنگ ٹریک ، الیمامہ ٹریک ، الحمدانیہ ، النخیل ، الرحاب اور الامیر فواز کے واکنگ ٹریک سے کیا گیاـ
مہم کے دوران مقررہ مقامات پر شرکا کی جانب سے کم از کم دس کلومیٹر’واک‘کی مسافت متعین کی گئی ہےعلاوہ ازیں مہم میں بچوں اور نوجوانوں کےلیے بھی الگ الگ ریس کا انتظام کیا گیا ہےـ
مہم میں ’جدہ واکنگ ٹیم‘ کے 50 سے زائد ارکان جن میں مردو خواتین شامل تھے نے شرکت کی۔ جدہ کورنیش پر شروع کی جانے والی واکنگ مہم کی قیادت جدہ کے ڈپٹی میئرانجینئرعلی القرنی نے کی جبکہ انکے ہمراہ ایوان صنعت و تجارت کے نگران محمد یوسف ناغی اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھےـ
مہم کے شرکا کو ’واک‘ کے فوائد اور صحت پر اس کے مثبت اثرات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس حوالے سے شرکا کا کہنا تھا کہ پیدل چلنے کے بے شمار فوائد ہیں اور آج کل کی مصروف زندگی میں اس کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے۔
یاد رہے کہ جدہ سی فرنٹ ٹریک ساڑھے 4 کلو میٹر طویل ہے اس کا رقبہ 730 مربع میٹر ہے ۔ اس پر ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے چلنے کی گنجائش ہے۔ یہ مختلف سہولیات سے آراستہ ہے۔  
 

شیئر: