Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرد موسم اور طائف کے دلفریب نظارے

جدہ کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی بڑی تعداد میں مقامی افراد طائف پہنچے(فوٹو، سبق)
طائف کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے جدہ اور  قرب وجوارکے دیگر شہروں میں رہنے والے تفریح کےلیے بڑی تعداد میں پہاڑی مقام پرپہنچ گئےـ
سبق نیوز نے پہاڑی مقام طائف کے خوبصورت مناظرکی عکاس بندی کی ہے جس میں بادلوں نے طائف شہر کو ڈھکا ہوا دیکھا جاسکتا ہےـ
تفریح کےلیے آنے والوں کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی ہفتہ وار تعطیل جو اس ہفتے تین دنوں پرمشتمل ہے اور موسم بھی انتہائی خوبصورت ہے اسی وجہ سے طائف کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کیاـ

 طائف شہر کے رہنےوالے بھی موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شفا پہنچ گئے ۔

جدہ کے علاوہ مکہ مکرمہ اور قرب وجوار کے دیگر علاقوں سے آنے والوں کا کہنا تھا کہ ان دنوں طائف کے مناظر انتہائی حسین ہوتے ہیں ان سے لطف اندوز ہونے کے لیے وہ یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
دوسری جانب طائف شہرکے رہنے والے بھی بڑی تعداد میں اسکولوں کی ہفتہ وارتعطیل کے موقع پر ’شفا‘ کے بالائی مقام پرپہنچی  اور موسم کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوتے رہےـ
واضح رہے ان دنوں طائف کے متعدد تفریحی مقامات جن میں ’الھدی ‘ اور ’الشفا‘ قابل ذکر ہیں مقامی سیاحوں کے لیے خصوصی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں جہاں وہ سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کےلیے بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

شیئر: