Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سشما کی عوام میں مقبولیت

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے دنوں ہند کے ہر شخص میں مقبول ہوتی جارہی ہیں۔ایسا لگتا ہے جیسے وہ سب کی خالہ ہوں۔لوگ ٹویٹر پر ان سے اپنے خراب ریفریجریٹر،شوہروں اور بیویوں کی شکایت اور حتیٰ کہ پاسپورٹ اور ویزے کی تجدید کے بارے میں بھی سوالات کرتے ہیں۔سشما نے ایک ایسی خاتون سے بھی ٹیلیفون پر بات کی جو خودکشی کے بارے میں سوچ رہی تھی۔ ایک اور خاتون نے انہیں ٹویٹ کرکے کہا کہ اسے اپنے ویزے کی تجدید کیلئے مدد کی ضرورت ہے۔ اس کاسوال تھا کہ کیا میں ایسا نہ ہونے پر خود کشی کرلوں؟۔وزیر خارجہ نے اس مایوس خاتون سے کہا کہ وہ کبھی بھی خود کشی کا سوچے تک نہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ میری شادی نیوزی لینڈ کے ایک شخص سے ہوئی ہے۔ میں نے 3مرتبہ ویزے کی درخواستیں دیں جو مسترد کردی گئیں۔سشما نے خاتون سے کہا کہ وہ اپنے ویزے کی درخواست میرے دفتر بھیجیں۔ انہوں نے اس خاتون کو اپنا ای میل نمبر بھی دیا۔خاتون نے خوش ہوکر وزیر خارجہ کو ہندی میں پیغام بھیجا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا کی ہر خوشیاں دے ۔ آپ نے میری بات سنی ، میں تہ دل سے آپ کی شکر گزار ہوں۔برائے مہربانی ویزہ دلانے میں حتی الامکان میری مدد کریں۔

شیئر: