Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 عمرہ و زیارت پرمٹ منسوخ اور تبدیل کرانا ممکن

روضہ رسول کی زیارت کے لیے پرمٹ بھی 4 گھنٹے قبل منسوخ کرانا ممکن ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج وعمرہ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ عمرہ، نماز اور زیارت کے اجازت نامے منسوخ بھی ہوسکتے ہیں اور ان میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا عمرہ، مسجد الحرام اور روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ مبارکہ پر حاضری کے اجازت نامے منسوخ ہو سکتے ہیں۔ سوال یہ بھی کیا گیا تھا کہ آیا اجازت ناموں کے اوقات تبدیل کرنے کی بھی کوئی گنجائش ہے۔
وزارت نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک عمرہ اجازت نامے کا تعلق ہے تو مقررہ وقت شروع ہونے سے 4 چار گھنٹے پہلے تک ’اعتمرنا ایپ‘ کے ذریعے اجازت نامہ منسوخ کیا جا سکتا ہے اور نیا اجازت نامہ جاری کرایا جا سکتا ہے۔  

پرمٹ وقت مقررہ سے 4 گھنٹے قبل منسوخ کرایا جا سکتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

وزارت کا کہنا ہے کہ جہاں تک نماز کے اجازت نامہ کا تعلق ہے تو اس کا وقت شروع ہونے سے پہلے اجازت نامہ منسوخ بھی ہو سکتا ہے اور نیا اجازت نامہ بھی لیا جا سکتا ہے ۔  
وزارت نے توجہ دلائی کہ جہاں تک روضہ شریفہ کی زیارت کا تعلق ہے تو مقررہ وقت سے چار گھنٹے پہلے تک اعتمرنا ایپ کے ذریعے اسے منسوخ کرایا جا سکے گا اور پہلے اجازت نامے کی تاریخ ختم ہونے کے 30 روز بعد نیا اجازت نامہ جاری کرایا جاسکے گا۔  

شیئر: