Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتمرنا اور توکلنا ایپس میں عمرہ زائرین کے لیے نئی سہولت 

عمرہ اجازت نامہ ایسے وقت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں جب رش زیادہ نہ ہو۔ (فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے نئی سہولت کا اضافہ کیا ہے۔ اس سہولت سے وہ افراد بھی استفادہ کر سکیں گے جو عمرہ اجازت نامہ ایسے وقت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں جب رش زیادہ نہ ہو۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اعتمرنا اور توکلنا ایپس کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کی بدولت عمرے کے امیدوار یہ دریافت کر سکیں گے کہ عمرے کا اجازت نامہ ایسے وقت کے لیے جاری کیا جائے جب رش کم ہو۔ 
وزارت حج و عمرہ نے ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ یہ نئی سہولت متعارف کرائی ہے اس کی بدولت عمرے کا اجازت نامہ طلب کرتے وقت معلوم کیا جا سکتا ہے کہ مصروف ترین اوقات سے کس طرح بچا جائے۔ 
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اعتمرنا اور توکلنا ایپس کو ایپل اور گوگل پلے کے ذریعے اپ ڈیٹ کر لیا جائے اور اس کی بدولت یہ پتہ لگایا جا سکے گا کہ عمرہ کرنے کے لیے کون سا وقت مناسب رہے گا۔ 

شیئر: