Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیا سمیت متعدد شعبوں میں سعودائزیشن کا فیصلہ

پرائیویٹ سیکٹر میں  سعودی ملازمین کی تعداد 1.9 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 سیکریٹری افرادی قوت و سماجی بہبود انجینئر ماجد الضحوی نے کہا ہے کہ میڈیا، کنسلٹنسی ،تفریحات اور دیگر نئے شعبوں کی سعودائزیشن کا اصولی فیصلہ کرلیا گیاہے۔ جلد ہی مزید تفصیلات کااعلان کیاجائےگا۔  
اخبار 24 کے مطابق الضحوی نے توجہ دلائی کہ ملازمتوں میں سعودی خواتین کا تناسب 34 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے جو سعودی وژن 2030 کے مقررہ اہداف سے زیادہ ہی ہے۔  
الضحوی نے ’روتانا خلیجیہ‘ چینل کے معروف پروگرام ’یاھلا‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایک برس کے دوران سعودائزیشن کی شرح 21.5 فیصد سے بڑھ کر 23.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔  

ملازمتوں میں سعودی خواتین کا تناسب 34 فیصد سے زیادہ ہوگیا(فوٹو، ٹوئٹر)

الضحوی نے کہا کہ وزارت افرادی قوت ایسے پیشوں اورسرگرمیوں کی سعودائزیشن کی پالیسی پر گامزن ہے جن میں زیادہ سے زیادہ سعودیوں کو متعین کیا جا سکے۔ یہ کام سرکاری اداروں اورپرائیویٹ سیکٹرکی شراکت سےانجام دیا جا رہا ہے ۔  
یادرہے کہ وزارت افرادی قوت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں  سعودی ملازمین کی تعداد 1.9 ملین سے زیادہ ہو چکی ہے۔  

شیئر: