Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران: چشموں کی دکانوں میں سعودائزیشن میں اضافہ

چشمے کے دکانوں میں سعودائزیشن کی شرح 58 فیصد ہوگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
 وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نجران کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ الدوسری نے بتایا ہے کہ نجران میں چشموں کی دکانوں پر سعودائزیشن کی شرح 58 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔  
الوطن اخبار کے مطابق الدوسری نے بتایا کہ سعودائزیشن نافذ کرانے والی کمیٹی چشمے فروخت کرنے والے شورومز پر چھاپے مارتی رہتی ہے۔
ریجن کی 19 دکانوں میں 22 سعودی کام کرنے لگے ہیں جبکہ مختلف ممالک کے 17 غیر ملکی بھی چشمے فروخت کرنے وا لی دکانوں میں ملازمت کر رہے ہیں۔ رفتہ رفتہ ان کی جگہ بھی سعودیوں کو ملازم رکھا جائے گا۔  
الدوسری نے کہا کہ نجران میں روزگار کے 5 دیگر شعبے سعودیوں کے لیے مختص کر دیے ہیں۔ ایک تجارتی ادارے کو سعودائزیشن کی پابندی نہ کرنے پر وارننگ بھی دے دی گئی ہے ۔  

شیئر: