Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی حملے میں مارے گئے: اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

ابھی تک ایران کا اسرائیل کے دعوے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے: فائل فوٹو اے ایف پی
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔
منگل کو اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کو حملے میں ہلاک کرنے کے دعوے پر ابھی تک ایران کی جانب سے کوئی بیان یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ 
ایران کے سرکاری میڈیا نے علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا ایک نوٹ پبلش کیا گیا جس میں انھوں نے امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی بحریہ کے اہکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
ان اہلکاروں کی نماز جنازہ آج منگل کو متوقع ہے۔ 
اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سیلمانی بھی حملے میں مارے گئے ہیں۔ 
بسیج ملیشیا پاسدران انقلاب کے ماتحت کام کرنے والی ایک نیم فوجی فورس ہے جو اکثر ملک میں ہونے والے مظاہروں کو کچلنے میں استعمال کی جاتی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی رہنما نے ’ایرانی رجیم کے سینیئر اہلکاروں کو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔‘
ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ اپنے تیسرے ہفتے میں ہے جس میں کم از کم دو ہزار افراد مارے گئے ہیں اور ابھی اس جنگ کے ختم ہونے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔
 

شیئر: