Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیراسٹامول کے استعمال میں احتیاط برتی جائے، ایس ایف ڈی اے

پیراسٹا مول کو اسی مادے سے تیار ہونے والے کسی بھی دوا کے ساتھ استعمال نہ کریں
 سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ’ایس ایف ڈی اے‘ نے خبردار کیاہے کہ ’پیرا سٹامول‘ دوا کو اسی مادے سے تیار کسی اور دوا کے ساتھ استعمال کرنےسے زہر خورانی ہو جاتی ہے۔
عربی روزنامے ’عکاظ‘ کے مطابق ’ایس ایف ڈی اے‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی پیراسٹا مول دوا کو اسی مادے سے تیار ہونے والے کسی بھی دوا کے ساتھ استعمال نہ کریں۔  
یاد رہے کہ اکثر مائیں پیراسٹا مول دوا بچوں کو دیتی ہیں۔ اس سلسلے میں بچوں کا وزن مدِنظر رکھنا بے حد ضروری ہے۔ اگر اس بات کا خیال نہیں رکھا جاتا تو خوراک کا توازن بگڑ جاتا ہے اور پیراسٹا مول دوا زہرخورانی کا باعث بن جاتی ہے۔ 

سعودی عرب میں پیراسٹامول دوا ’ایسٹا مینوفین‘ کے نام سے بھی معروف ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

یاد رہے کہ سعودی عرب میں پیراسٹامول دوا ’ایسٹا مینوفین‘ کے نام سے بھی معروف ہے۔ یہ درد کے علاج کے لیے لی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے غنودگی نہیں ہوتی۔ یہ دوا ہلکے اور درمیانے درجے کے درد کو دور کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اسے بخار میں بھی لیا جاتا ہے۔

شیئر: