Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 21 فیصد بالغ افراد ’فوڈ الرجی ‘ کا شکار

ایسے کھانوں سے اجتناب برتا جائے جو الرجی کا سبب بنتے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نےکہا ہے کہ مملکت میں 21 فیصد بالغ افراد ’فوڈ الرجی ‘ کا شکار ہیں۔ ایسے کھانوں سے اجتناب برتا جائے جو الرجی کا سبب بنتے ہیں۔
سبق نیوز نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’عالمی ادارے کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین منٹ میں ایک شخص فوڈ الرجی کا شکار ہوکرہنگامی طبی امداد حاصل کرنے کےلیے ہسپتال لایا جاتا ہے‘۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’اشیا ئے خورونوش سے ہونے والی الرجی سے بچنے کےلیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی خوارک سے اجتناب کیاجائے جو الرجی کا باعث بنتی ہے اس کے علاوہ اس کا کوئی طبی حل نہیں‘۔

شیئر: