Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ سے اتوار تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

بعض علاقوں میں ہلکی جبکہ کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت کے بعض علاقوں میں جمعہ سے اتوار تک گرج چمک کے ساتھ  جبکہ کہیں بوندا باندی ودرمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔
عاجل ویب کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، الباحہ اور حائل ریجنز میں بارش کا آغاز کل بروز جمعہ سے ہوگا جبکہ ریاض قصیم اور الشرقیہ میں بارش سنیچر سے شروع ہو گی۔
 قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ جمعہ سے اتوار تک مکہ مکرمہ کی 8 کمشنریوں میں بارش ہوگی جن میں قنفذہ ، اللیث ، نیسان، طائف، تربہ ، رنیہ اور الخرمہ شامل ہیں۔
الباحہ کی 6 کمشنریاں جن میں المندق ، بلجرشی ، الحجرہ، قلوہ اور المخوہ شامل ہیں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔ مدینہ منورہ ریجن کے کمشنریاں المدینہ ، العلا ، العیص ، وادی الفرع ، المھد میں بھی  بارش متوقع ہے۔ حائل ریجن کی بقعہ، الغزالہ سمیت بیشتر کمشنریاں بارش کی زد میں ہوں گی۔
قومی مرکز کا کہنا ہے سنیچر اوراتوار کو القصیم ریجن کی بریدہ ، عنیزہ ، الرس اور البکریہ سمیت بیشترکمشنریوں جبکہ ریاض ریجن کی الریاض ، المزاحمیہ ، القبیعہ ، الخرج ، الافلاج ، رماح ، شقرا ، المجمعہ ، الزلفی ، الغاط، عفیف  اور الدوادمی میں بارش ہوگی۔
مشرقی ریجن کی الدمام، الخبر، القطیف، راس تنورہ، بقیق ، الجبیل اور الاحسا کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

شیئر: