Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن کے طلباء و طالبات اے لیول میں نمایاں

ریاض(ذکاء اللہ محسن) پاکستان انٹرنیشنل ا سکول انگلش سیکشن کے ہونہار طلباء و طالبات نے برٹش کونسل کی زیر نگرانی اے لیول ایڈیکسل کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔پاکستان اسکول کے طالب علم حمزہ حامد حسین اور لائبہ ارشد خان نے ریاضی میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی اس کے علاوہ مبشرہ علی بزنس اسٹڈی میں تیسری، عبدالرحمن مصطفیٰ نے کیمیا اور حیاتیات میں چوتھی، زینب طارق سومرو نے ریاضی میں چوتھی، سید وہاج احمد نے طبیعات میں چوتھی اور کیمیا میں پانچویں پوزیشن حاصل کی، طلباء نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی بھر پور محنت و اسکول انتظامیہ کی بہترین تعلیمی پالیسی کا نتیجہ قرار دیا ۔ پاکستانی کیمونٹی اور والدین نے اس شاندار کامیابی پر اسکول پرنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی لگن کو سراہا ۔اسکول مذکورہ نے گزشتہ سال بھی او لیول کے امتحان میں فزکس میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔اسکول کے پرنسپل محمد تنویر نے تمام کمیونٹی، والدین، اسکول مینجمنٹ کونسل اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ ان کی محنت نے ان کو سرخرو کیا ہے۔ حالیہ نتائج کو دیار غیر میں رہنے والوں کیلئے فخر اور اثاثہ قرار دیا۔ پرنسپل کی جانب سے طلباء کی محنت اور لگن کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سلطان مئیو اور وائس چیرمین رانا سرفراز و اراکین کی جانب سے بھی نتائج پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: