Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کا انشورنس ریکارڈ ریکارڈ رکھا جائے گا، ساما

گاڑی کی تفصیلات کے علاوہ حادثات کا ریکارڈ بھی محفوظ کیاجائے گا
جدہ: سعودی مالیاتی اتھارٹی(ساما) نے فیصلہ کیا ہے کہ گاڑیوں کا انشورنس ریکارڈ رکھا جائے گا۔ نیا انشورنس کرنے سے پہلے سابقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔ انشورنس کمپنیاں گاڑیوں کے انشورنس ریکارڈ کا تبادلہ کریں گی۔ یہ فیصلہ انشورنس کمپنیوں کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق سامانے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام گاڑیوں کا سابقہ انشورنس ریکارڈ رکھنا کمپنی پر لازمی ہے۔ ریکارڈ میں گاڑی کی تمام تفصیلات کے علاوہ حادثات وغیرہ کا ریکارڈ بھی محفوظ کیاجائے گا۔ انشورنس کی مدت ختم ہونے پر گاڑی کا مالک دوسری کمپنی سے انشورنس کروانے سے پہلے گاڑی کا ریکارڈ چیک کرنا لازمی ہوگا۔ گاڑی کے انشورنس ریکارڈ میں درج کسی چیز پر اعتراض کیا جاسکتا ہے۔ گاڑی کے مالک کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کے انشورنس ریکارڈ کے متعلق اعتراض کرے۔ اعتراض کی صورت میں انشورنس کمپنی 15دن کے اندر وضاحت دینے کی پابند ہے۔ معترض فیہ مسئلے پر انشورنس کمپنی کی طرف سے وضاحت نہ ملنے پر اعتراض قابل قبول سمجھا جائے گا اور گاڑی کے انشورنس ریکارڈ سے حذف کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ ساما نے گزشتہ دنوں حادثات سے خالی پریمیئم گزارنے والے صارف کو نئے پریمیئم پر 15فیصد اور حادثات کے بغیر 3سال گزارنے پر30فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔
 
 

شیئر: