Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 389 کیسز کی تصدیق، 124 افراد صحتیاب

کورونا کے مجموعی کیسز 5 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز چار سو کے قریب پہنچ گئے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں اتوار کے روز کورونا وائرس میں مبتلا نئے مریضوں کی تعداد 389 رہی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں اب تک کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 795 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 124 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس وائرس سے مجموعی طورپر 5 لاکھ 40 ہزار 868 ہوگئی ہے۔
کورونا میں مبتلا مریضوں میں سے اتوار کو ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب تک کووڈ 19 سے 8 ہزار871 افراد ہلاک ہوئے چکے ہیں۔
سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مریضوں میں سے 33 افراد کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔
وزارت صحت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے میں تاخیر نہ کی جائے کیونکہ بوسٹرڈوز سے انسانی جسم کی قوت مدافعت اس مرض کے مقابلے میں بہتر ہوجاتی ہے

شیئر: