Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا سے کیسے محفوظ رہیں‘ وزیر صحت کے مشورے

ہاتھوں کی صفائی اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو 6 مشورے دے دیے ہیں۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔  
 کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں جلد از جلد لگوالی جائیں وہ افراد جنہیں دوسری خوراک لگائے ہوئے کم از کم 3 ماہ ہوچکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوائیں۔  
 ہاتھوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ کورونا وائرس ہاتھوں سے فورا نظام تنفس پرحملہ آور ہوتا ہے، مصافحہ نہ کریں ، جہاں رہیں وہاں صاف ستھری ہوا کی آمد ورفت کا اہتمام کریں۔  
توکلنا کے ریکارڈ کی پابندی کرتے ہوئے ہاوس آئسولیشن یا ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کریں، وائرس لگنے کی علامتیں نمودار ہونے پر آئسولیشن میں چلے جائیں۔ دوسروں سے ملنے جلنے سے پرہیز کریں۔  

شیئر: