Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے کا کامیاب آپریشن ، معدے سے’کڑا‘ نکال لیا گیا

الٹراساونڈ سے معلوم ہوا کہ بچے کے پیٹ میں غیرمعمولی چیز ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے  ایک بچے کے پیٹ سے آپریشن کرکے کڑا نکال لیا۔ آپریشن ڈھائی گھنٹے تک  جاری رہا۔  
’العربیہ نیٹ‘ کے مطابق کنگ عبدالعزیز ہسپتال کی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ بچے کو ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا وہ پیٹ میں درد سے بلک رہا تھا۔
بچے کا  فوری طبی معائنے کرنے کے بعد مختلف  اورٹیسٹ کیے گئے جس سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں کوئی غیر معمولی چیز موجود ہے۔
الٹراساونڈ کی رپورٹ پرڈاکٹروں نے فوری طورپر بچے کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے ڈھائی گھنٹے تک آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے معدنی کڑا نکال لیا۔  

شیئر: