کورونا کے باعث الباحہ یونیور سٹی میں تدریس آن لائن
’مذکورہ شعبے میں زیر تعلیم ایک طالبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سعودیہ نیوز)
کورونا وائرس کی تصدیق پر الباحہ یونیورسٹی کے القفیل کمپلکس میں تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الباحہ یونیورسٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کمپلکس میں کل اتوار سے جمعرات تک تعلیم آن لائن ہوگی جبکہ تمام امتحانات ملتوی کردیئے جائیں گے‘۔
یونیورسٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شعبے میں زیر تعلیم ایک طالبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث تدریسی عمل معطل کردیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شعبے میں کل سے سینیٹائزنگ ہوگی جبکہ تمام طلبہ اور تدریسی عملے کو معائنہ کرانے کی ہدایت کی جاتی ہے‘۔