Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے شفایاب ہونےوالے بوسٹر ڈوز کب لگوائیں؟

شفایابی کے 10 دن بعد بوسٹرڈوز لگائی جاسکتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے والے شفایابی کے دس دن بعد بوسٹ رڈوز لگوا سکتے ہیں۔ بوسٹر ڈوز جسمانی قوت مدافعت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کافی اہم ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق بوسٹرڈوز کے حوالے سے دریافت کیے گئے سوالات سے متعلق وزارت صحت نے کہا ہے کہ وہ افراد جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے تین ماہ گزر چکے ہیں وہ بوسٹرڈوز لگوانے میں تاخیر نہ کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بوسٹر ڈوز کے لیے دوسری ویکسین کے چھ ماہ بعد کا وقت دیا جاتا تھا اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرطبی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ بوسٹر ڈوز ویکسین کی دوسری خوراک کے 3 ماہ بعد لگانے سے مرض کے خلاف جسمانی قوت مدافعت کو مزید بہتر کرتی ہے۔
یاد رہے وزارت صحت نے پانچ سے 11 برس تک کی عمر کے بچوں کو بھی ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مختلف شہروں میں قائم ویکسینیشن سینٹرز کوخوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ سینٹر کے ماحول کو بچوں کے لیے خوشگوار بنایا جا سکے اور وہ شوق سے ویکسین لگوانے کے لیے آئیں۔

شیئر: