Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے صدر عارف علوی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار

اس سے قبل عارف علوی کو 2021 کے مارچ میں کورونا وائرس ہوا تھا۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے صدر عارف علوی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
جمعرات کو کی جانے والی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ گذشتہ چار پانچ دنوں سے ان کا گلہ خراب تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا گلہ بہتر ہورہا تھا لیکن دو رات قبل ان کو ہلکا بخار محسوس ہوا۔ ’اس کے علاوہ کوئی علامات نہیں۔‘
صدرِ پاکستان نے لوگوں سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔
اس سے قبل صدر عارف علوی کو مارچ 2021 میں کورونا وائرس ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویریئنٹ پاکستان میں تیزی سے پھیلنا شروع ہو گیا ہے، مثبت کیسز کی شرح 1.8 ہو گئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے حوالے سے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ زیادہ مہلک نہیں ہے۔
پچھلے سات دنوں کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں سامنے آنے والے کورونا کیسز میں سے 60 فیصد لاہور اور کراچی سے ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر ویکسین لگوانے کی ہدایت کی اور جن کی پہلی ڈوز کو چار ہفتے ہو گئے ہیں انہیں فوراً دوسری ڈوز لگوانے کا کہا۔

شیئر: