Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی پر حملے کا سوچا تھا،کوان

نئی دہلی... سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈ کوان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ہند سے میچ میں کوہلی کے نامناسب الفاظ پر میرا دل چاہا کہ وکٹ اٹھاکر ان کے سینے میں گھونپ دوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ کوان نے کہا کہ ایک مرتبہ میری والدہ بہت بیمار تھیں اور کوہلی نے دوران میچ میرے حوالے سے کوئی نامناسب بات کہی تھی۔ امپائر کو ہمارے درمیان بیچ بچاو کرنا پڑا پھر انہوں نے معافی مانگی تھی۔واضح رہے ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کے نامناسب رویے سے کافی کھلاڑیوں کو ان سے شکایات ہیں۔ آسٹریلیا اور ہندکے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی اخبارنے ویراٹ کوہلی کوکرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قراردیا تھا۔
 

 

شیئر: