Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، جیمز اینڈرسن

لندن ... انگلش ٹیم کے ا سٹار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے نظر انداز کئے جانے پر بے حد مایوسی ہوئی، فی الوقت ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تمام تر توجہ 500 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے پر مرکوز ہے۔ اینڈرسن کو انگلینڈ کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے اب تک 122 ٹیسٹ میچز میں 467 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ایلسٹرکک رواں برس دورہ ہند کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو گئے تھے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ان کی جگہ جوروٹ کو ٹیم کی کپتانی سونپی تھی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کک کے مستعفی ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے بارے میںسنجیدہ تھا۔بورڈ کو چاہیے تھا کہ سینیئر کھلاڑی کی حیثیت سے میرے نام پر غور کرتے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا گیا جس پر مایوسی ہوئی، مجھے ذاتی طور پر جوروٹ سے کوئی اختلاف نہیں، بلاشبہ وہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں انگلش ٹیم کا قیمتی سرمایہ ہیں، میری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی فاسٹ بولرز اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کر چکے ہیں اور وہ کامیاب بھی رہے لیکن حیرانگی ہے کہ اب فاسٹ بولر کو زیادہ مواقع نہیں مل رہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے بارے نہیں سوچ رہا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں مکمل کرنا ہدف ہے۔ مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔
 

 

شیئر: