Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اینجلو میتھیوز ٹی 20 سیریز سے آﺅٹ

کولمبو ... سری لنکن ٹیم کے کپتان اور آل راونڈر اینجلومیتھیوز کی فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز اور آئی پی ایل کے دسویں ایڈیشن میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔ میتھیوز دورہ جنوبی افریقہ کے دوران انجری میں مبتلا ہوئے تھے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے، سری لنکن کرکٹ مینجر آسانکا گروسنہا نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میتھیوز تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہوئے۔ ان کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت کے امکانات کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سٹیج پر میتھیوز کی آئی پی ایل میں شرکت کے بارے بھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ فزیو کے مکمل فٹ قرار دیے جانے کے بعد ہی انہیں آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دیں گے۔ دریں اثناءبنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ مہدی حسن میراز، سنزامل اسلام اور سیف الدین کو پہلی مرتبہ ا سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے روبیل حسین، شوواگتا ہوم اور تیج الاسلام کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 4 اپریل سے ہو گا۔
 

 

شیئر: